Aaj News

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

ایک اور فائنل، ایک اور گولڈ میڈل ہاتھ سے نکل گیا، پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا
شائع 13 جولائ 2025 07:12pm

ایک اور فائنل، ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا، چین میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی، 60 منٹ کے کھیل میں قومی کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے۔

چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دے۔

میچ شروع ہوتے ہی جاپان نے قومی ٹیم کیخلاف تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے، یوما فجیوارا نے 22ویں اور 38 ویں منٹ میں لگاتار 2 گول کر کے جاپان کی برتری 0-2 کی تو 49ویں منٹ میں تتسوکی یسوئی نے گول کر کے پاکستان کیخلاف 0-3 کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

قبل ازیں، پاکستان نے سیمی فائنل مقابلے میں ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں فائنل مقابلے سے قبل تکناقابل شکست رہی رہی تھی، پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔

سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

pakistan hockey

asia cup hockey

U 18 Hockey Asia Cup

U 18 Hockey Asia Cup semi final