Aaj News

مظفر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا

محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 12 جولائ 2025 10:19pm

آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا، محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم ڈار کے مطابق ہلاک تیندوے کی عمر 5 سے 6 سال تھی، جس کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے۔

فائرنگ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر تیندوے کی لاش قبضے میں لے لی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں کالے ریچھ کے غیر قانونی شکار پرملزمان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

نعیم ڈار کا کہنا تھا کہ تیندوے کا غیر قانونی شکار جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نایاب جنگلی حیات کا تحفظ محکمہ وائلڈ لائف کی اولین ترجیح ہے اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کی موجودگی کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

Muzaffarabad

killed

leopard

Unidentified persons