Aaj News

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین نشست کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری

راحیلہ بی بی، مشعال اعظم، ساجدہ بیگم اور مومنہ باسط کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
شائع 12 جولائ 2025 01:28pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست میں متعدد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق راحیلہ بی بی، مشعال اعظم، ساجدہ بیگم اور مومنہ باسط کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ ان کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیے گئے۔

فہرست میں مزید ناموں میں سمیرہ شمس، صوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ بھی شامل ہیں، جو مختلف سیاسی پس منظر کی حامل امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان مقررہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گا، جس کے بعد انتخابی عمل کو حتمی مرحلے میں داخل کیا جائے گا۔

Senate elections

KPK

Election Commission of Pakistan (ECP)

womens seats