Aaj News

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق

ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا
شائع 11 جولائ 2025 02:34pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی کی وزارت داخلہ یو اے ای آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی، امیگریشن، انسداد جرائم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی اور ورک ویزا میں سہولیات کی فراہمی پر اتفاق رائے کیا گیا۔

ملاقات کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

mohsin naqvi

uae visa

Deputy Prime Minister of the UAE