نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے کردار کو سراہا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران برطانیہ کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
British Foreign Minister
Deputy PM Ishaq Dar
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔