خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا اور دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند سطح پر
خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ فلڈ سیل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ اور تربیلا ڈیم میں سب سے زیادہ پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3,03,000 کیوسک اورپانی کا اخراج 2,99,400 کیوسک ہے،دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کابہاؤ 3,08,500 کیوسک ہے۔
دریاؤں دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیاجہاں پانی کا بہاؤ چھتیس ہزار سات سو کیوسک ہے، دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ انتالیس ہزار دو سو انچاس کیوسک ہے، دریائے کابل میں ہی نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ چھپن ہزار دو سو کیوسک، دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر آٹھ ہزار ستائس کیوسک اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سات ہزار دو سو انیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیا مون سون سسٹم 13 جولائی سے متحرک،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
فلڈ سیل نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے تسلسل کے باعث پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے سیلابی ریلوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں مقیم شہریوں کو محتاط رہنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔