Aaj News

مودی کی فسطائیت کا نیا وار، ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے

مودی سرکار کی آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم جاری ہے، بھارتی اخبار
شائع 11 جولائ 2025 10:40am

مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف فسطائیت جاری ہے، بھارتی حکومت نے اڈانی منصوبے کے لیے آسام کے ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے۔

ذرائع کے مطابق بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کے گھر مسمار کرنا شروع کردیے۔ مودی حکومت کے اس اقدام سے بھارتی مسلمان عوام بے گھر اور سرمایہ دار راتوں رات علاقے کے مالک بن بیٹھے۔

بھارتی اخبار دکن کرونیکل کے مطابق مودی سرکار کی آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم جاری ہے۔ کارروائی کے دوران دو ہزار سے زائد خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے۔

”میڈ اِن انڈیا“ کا فریب بے نقاب، مودی سرکار کا خود کفالت کا خواب چینی ماہرین کا محتاج نکلا

اخبار کے مطابق اڈانی گروپ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کیلئے مظلوم مسلمانوں سے زمین خالی کروائی گئیں۔

مودی اور اڈانی کا اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل

اس کے علاوہ بے گھر افراد حکومت سے مکمل معاوضہ اور باوقار طریقے سے دوبارہ آبادکاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Asaam

ModiExposed

muslims enemy modi