Aaj News

حیدرآباد میں آئی بی اے پاس اساتذہ کا انوکھا احتجاج، ڈھول کی تھاپ پر نعرے بازی

وزیر تعلیم نے آفر لیٹرز تو دیے، مگر ابھی تک تقرری نہیں کی گئی، مظاہرین
شائع 10 جولائ 2025 07:56pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے دو سال سے جوائننگ نہ ملنے پر ڈھول کی تھاپ پر انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیر تعلیم نے آفر لیٹرز تو دیے، مگر ابھی تک تقرری نہیں کی گئی۔

حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے ملازمتوں کے حصول کے لیے حیدرآباد میں انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ اور سریلی دھنوں پر نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کی، جس نے احتجاج کو منفرد رنگ دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ میوزک اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل اساتذہ ہیں، جنہوں نے آئی بی اے کے تحت ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا تھا۔ وزیر تعلیم سندھ نے دو سال قبل انہیں آفر لیٹرز جاری کیے، لیکن تاحال جوائننگ نہیں دی گئی۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر تقرری دی جائے تاکہ وہ تدریسی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مگر حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

IBA Teachers Protest

Hyderabad Demonstration

Sindh Education Issue