ٹیسٹ کرکٹ میں یاد کرنے کی بات پر ویرات کوہلی کا میزبان کو دلچسپ جواب
بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر دلچسپ تبصرہ کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی نے پہلی بار کھل کر بات کی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کی منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کی تقریب پر ویرات کوہلی نے خیالات کا ظہار کیا۔
سابق بھارتی کپتان سے ایک میزبان نے سوال کیا کہ سب لوگ انہیں میدان میں یاد کر رہے ہیں جس پر ویرات نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی رنگی ہے اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ وقت آ چکا ہے۔
روہت اور کوہلی کی ورلڈ کپ 2027 میں شرکت سے متعلق سنیل گواسکر کا حیران کن انکشاف
اس موقع پر کوہلی نے روی شاستری کے بارے میں بھی بات کی، جن کے ساتھ ان کا بطور کپتان کوچ کا اشتراک طویل اور کامیاب رہا۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو، اگر میں روی بھائی کے ساتھ کام نہ کر رہا ہوتا تو ٹیسٹ کرکٹ میں جو کچھ حاصل کیا وہ ممکن نہیں ہوتا۔ جو وضاحت اور ہم آہنگی ہمارے درمیان تھی، وہ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ کسی بھی کرکٹر کے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا، کیونکہ انہوں نے کئی بار کھلے عام ٹیسٹ فارمیٹ کو اپنا پسندیدہ قرار دیا تھا۔ تاہم، انگلینڈ کے 2025 کے دورے سے قبل کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔