Aaj News

حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع

آن لائن رجسٹریشن کا عمل 11 جولائی تک جاری رہےگا، ترجمان وزارت مذہبی امور
شائع 09 جولائ 2025 06:56pm

حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب آن لائن رجسٹریشن کا عمل 11 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز

عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026 کی رجسٹریشن مکمل کی ہے، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔

Hajj

hajj 2026

Hajj 2026 registration last date