Aaj News

بھارتی ریاست گجرات میں پُل کا ایک حصہ گرگیا، 10 افراد ہلاک، کئی لاپتا

3ا فراد کو ریسکیو کر لیا گیا دیگر کی تلاش جاری ہے
شائع 09 جولائ 2025 01:26pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے میں ایک 40 سال پرانے پُل کا ایک حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد اب تک لاپتا ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پُل سے متعدد گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ اچانک اس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور کئی گاڑیاں تیزی سے بہتے دریا میں جا گریں۔ اب تک صرف تین افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پُل عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھا، اور متعدد بار مرمت کی درخواستیں حکام کو دی گئیں، مگر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

ریسکیو ٹیمیں، غوطہ خور اور مقامی رضاکار دریا میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

india

Gujrat

Rescue

bridge collapsed.