Aaj News

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا اور امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کی جائے گی
شائع 09 جولائ 2025 08:56am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی دو خالی مخصوص نشستوں کو پُر کرنے کے لیے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جو 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق 11 جولائی کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 14 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

KPK

National Assembly

Election Commission

KPK Assembly

nomination papers

reserved seats