فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کے 149 ملزمان عدالت میں پیش، 14 روزہ ریمانڈ منظور
فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کے کیس میں گرفتار 149 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جن میں پاکستانی ملزمان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی میں منتقل کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
مزید برآں، اس کیس میں سابق چیئرمین فیسکو کا نام بھی شامل کرنے کے لیے پی این آئی ایل (پری پروسیکیوشن انویسٹی گیشن رپورٹ) میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ پر کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں تھانہ بلوچنی کےعلاقے 54 رب میں حساس ادارے اور ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین فیسکو، مسلم لیگ (ن) کے رہنما تحسین اعوان کی میڈیسن فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے 149 ملکی و غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
گرفتار افراد میں 73 غیرملکی مرد و خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق چین، نائجیریا، فلپائن، سری لنکا، بنگلہ دیش اور میانمار سے بتایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زیرِ حراست ملزمان پونزی اسکیمز اور جعلی سرمایہ کاری کے جھانسے سے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیاتے تھے۔
فیکٹری سے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں، جو مبینہ طور پر فراڈ میں استعمال ہو رہی تھیں۔
اس کے علاوہ، حساس ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث دو افراد کو بھی فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن سے انتہائی اہم نوعیت کا ڈیجیٹل مواد برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سائبر کرائم کے خلاف جاری بڑے آپریشن کا حصہ ہے، جس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔