راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی ناکام
15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کا بروقت ایکشن، ایک ڈاکو گرفتار
راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی بروقت کارروائی نے کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی واردات کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنا منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
پولیس کے مطابق تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع اور رسپانس کے باعث ایک بڑا مالی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ مزید پیش رفت جلد متوقع ہے۔
rawalpindi
bank robbery
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔