امریکا کا دوحہ میں اسرائیل حماس مذاکرات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
امریکا نے دوحہ میں اسرائیل حماس مذاکرات میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی وٹکوف اس ہفتے کے آخر میں دوحہ روانہ ہوں گے اور اسرائیل حماس مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور قطر میں ہوا، اس دوران فریقین کے درمیان معاہدے کی کوششوں کے لیے بالواسطہ بات چیت ہوئی۔
مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔ فریقین معاہدے کے لئے اب بھی پر اُمید ہیں۔
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کاری وار، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان، 5 فوجی ہلاک، 14 زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے تاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں شرکت کر سکیں۔
قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ وِٹکوف دوحہ کا سفر کریں گے، تاہم روانگی کی درست تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اسرائیل نے مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدرکا انکشاف
رپورٹ کے مطابق اسٹیو وِٹکوف کی ان مذاکرات میں شرکت کو ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل ابتدائی ادوار کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ ماہرین کے مطابق، ان کی شمولیت اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ فریقین کسی اہم مرحلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔