Aaj News

ٹیکساس میں ہولناک سیلابی صورتحال؛ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 108 تک جا پہنچی

ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں سے ملکر کام کر رہی ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2025 10:17pm

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 108 تک جا پہنچی۔ مرنے والوں میں اٹھائیس بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس سیلاب میں سب سے زیادہ اموات کیر کاؤئنٹی میں ہوئیں، جہاں 84 لاشیں مل گئیں۔ سمر کیمپ کی 27 لڑکیوں کی کونسلرز نے ہلاکت کی تصدیق کی۔ 10سے زائد لڑکیاں، اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوبی گئی ہیں، درخت گرنے سے راستے بند ہیں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ساڑھے آٹھ سو سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے سیلابی ریلے میں 108 افراد جانیں کھو چکے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں سے ملکر کام کر رہی ہے۔

Donald Trump

Texas

heavy flood in U.S state