Aaj News

امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

فائرنگ گریز فیری میں رات ایک بجے کے قریب کی گئی، رپورٹ
شائع 08 جولائ 2025 08:54am

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلڈیلفیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ گریز فیری میں رات ایک بجے کے قریب کی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو رات تقریباً 1 بجے کے قریب گولیاں چلنے کی اطلاع ملی جب ایک گروپ گریس فیری کے علاقے میں جمع تھا۔

دو نوجوان، پانچ ہزار چونٹیاں: ایک حیران کن اسمگلنگ کیس

فلاڈیلفیا پولیس کمشنر کیون بیتھل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکام جب موقع پر پہنچے تو 13 افراد زخمی پائے گئے، جن میں سے 12 کو گولیاں لگی تھیں۔

بیتھل کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں تین نابالغ بھی شامل ہیں، تاہم وہ ہلاک نہیں ہوئے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

firing incident

3 people died

U.S State

peninsula

10 injured