Aaj News

اسرائیل نے مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدرکا انکشاف

میرے قتل کی کوشش کے پیچھے امریکا نہیں اسرائیل تھا، مسعود پزشکیان
شائع 07 جولائ 2025 11:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجھے بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے قتل کی کوشش کے پیچھے امریکا نہیں اسرائیل تھا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران انہیں بھی قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان پر حملے کے پیچھے امریکا نہیں بلکہ اسرائیل تھا۔ یہ اسی کا پھیلایا ہوا پروپگینڈا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے دوران وہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور اسرائیل کو اپنے جاسوسوں کے ذریعے اس مقام کا علم ہوگیا اور انہوں نے وہاں بمباری کی کوشش کی تاہم اسرائیل اس میں ناکام رہا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنےکیلئے تیار ہے۔

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا آغاز نہیں کرتا اور مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں، تاہم یہ شمولیت کچھ شرائط سے مشروط ہوگی۔

iranian president

Masood Pezshkian