Aaj News

قطری شہزادی کا کارنامہ: پاکستان کی قاتل پہاڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کر لیا

شیخہ اسماء پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں
شائع 07 جولائ 2025 08:43pm

قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی 8,126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کرلی، جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔

شیخہ اسماء نے خطرناک موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت جو ”قاتل پہاڑ“ کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا، ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔

شیخہ اسماء کا عزم اور حوصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک روشن مثال ہے، ان کی یہ کامیابی قطر کا فخر اور خواتین کی عالمی مہمات میں اہم اضافہ ہے۔

Nanga Parbat

Female mountaineer

Qatari princess

Sheikha Asma Al Thani