راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں افسوسناک واقعہ، تالاب میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق
بچوں کی نعشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں
راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں افسوسناک واقعے میں 3 بچے تالاب میں پاؤں سلپ ہونے یا مبینہ نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں نالے میں ڈوبنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کی نعشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
بچوں کے ڈوبنے کا افسوس ناک واقعہ چوآ خلصہ ٹاکل روڈ پر پیش آیا، جاں بحق بچوں میں دس سالہ عثمان ، نو سالہ طیبہ اور چھ سالہ حمزہ شامل ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق بچوں میں عثمان اور طیبہ بہن بھائی ہیں، ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ تینوں بچوں کی لاشیں نکال کرلواحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔
rawalpindi
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔