Aaj News

جنوبی افریقا کے ویان ملڈر نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

ملڈر جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے
شائع 07 جولائ 2025 02:44pm

جنوبی افریقا کے ویان ملڈر نے سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ویان ملڈر کی جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی گئی ہے۔

ملڈر نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 315 کی تاریخی اننگز کا مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 297 گیندوں پر انجام دیا۔

ملڈر جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے صرف چھ بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 275 کا ہندسہ عبور کیا ہے، اور ویان مولڈر اب اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ وہ اے بی ڈی ویلیئرز، گریم اسمتھ، ڈیرل کلینن اور گیری کرسٹن جیسے ناموں میں شامل ہوگئے ہیں، ان سے آگے صرف ہاشم آملہ تھے تاہم اب انہوں نے سابق کپتان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

test match

South Africa vs Zimbabwe

hashim amla

breaks record

viaan mulder