Aaj News

لاڑکانہ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں جاں بحق

گزشتہ روز تالاب میں ایک بچی کو بچاتے ہوئے دیگر بچیاں بھی ڈوب گئیں تھیں ،پولیس
شائع 07 جولائ 2025 12:38pm
فائل فوتیج
فائل فوتیج

لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری کے گاؤں صاحب خان ملانو میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے تالاب کے قریب جانے والی ایک ہی خاندان کی چار کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی لاشیں آج تالاب سے برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں میں 5 سالہ بشریٰ، 6 سالہ فاطمہ، 7 سالہ حمیرا اور 8 سالہ آمنہ شامل ہیں۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ بچیاں گزشتہ روز کھیلتے ہوئے تالاب کے پاس چلی گئیں جہاں ایک بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جا گری۔ باقی تینوں بچیاں اسے بچانے کی کوشش میں تالاب میں کود گئیں لیکن بدقسمتی سے چاروں بچیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

المناک واقعے پر اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں موجود کھلے اور غیرمحفوظ تالابوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

Larkana

sindh

missing girls

deadbody

deadbody found