صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 3 مغوی بازیاب
صادق آباد کے کچہ کراچی سے اغوا کیے گئے 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے، مغوی شہریوں کو تقریبا ایک ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، بازیاب مغویوں میں امان اللہ ، فرمان اللہ اور ایک بچہ رضوان شامل ہے۔
صادق آباد کے علاقے کچہ کراچی سے تقریباً ایک ماہ قبل اغوا کیے گئے 3 مغوی شہریوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق امان اللہ، فرمان اللہ اور ایک بچہ رضوان کو ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔
صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13 مغوی بازیاب
پولیس کارروائی میں بھونگ پولیس کے ساتھ ساتھ سی آئی اے ایلیٹ فورس نے بھی حصہ لیا۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کو احمد پور لمہ کی بستی کٹہ سے بازیاب کرایا گیا۔
مغویوں کی بازیابی پر پولیس نے عوام کی حمایت اور تعاون کو سراہا جبکہ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔