Aaj News

فیصل آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

میاں بیوی اور 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے
شائع 05 جولائ 2025 07:22pm

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا، حادثے میں میاں بیوی اور 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک ٹریک حادثہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 3 افراد کو سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، حادثے میں بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں میاں بیوی اور 6 سالہ بچہ شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک کا ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں پیش آیا۔

punjab

Faisalabad

traffic accident

Road Accident

truck hit motercycle