Aaj News

ٹیکساس میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، 24 افراد ہلاک،20 لاپتا

چھتیں گرنے سے کئی مکانات اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا ہے
شائع 05 جولائ 2025 08:58am

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک اور 20 بچوں سمیت متعدد افراد لاپتا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث دریا بپھر گئے، ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب آگیا، کئی درخت بہہ گئے، آبادیاں ڈوب گئیں، درجنوں افراد پھنس گئے۔

اس کے علاوہ چھتیں گرنے سے کئی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق جمع کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

Texas

HEAVY RAINFALL

24 died