Aaj News

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: حماد اظہر اور شہباز احمد اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی
شائع 04 جولائ 2025 01:59pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر 2024 کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں حماد اظہر اور شہباز احمد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے یہ فیصلہ تھانہ شفیق آباد پولیس کی درخواست پر دیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں ملزمان گرفتاری سے گریزاں ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی، جس کے دوران پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ 2024 میں درج کیا گیا تھا، جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں حماد اظہر اور شہباز احمد بھی شامل ہیں۔

ATC

Hammad Azhar

5 OCTOBER CASE

Shahbaz ahmed