Aaj News

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا

پاکستانی ٹیم نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے 60 گول سے کامیابی حاصل کی
شائع 04 جولائ 2025 10:51am

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں ہونے والی چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے 60 گول سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہی، گروپ اور ناک آؤٹ مرحلے میں تمام 7 میچز جیتے۔

Pakistani Team

won the final

Asian Youth Girls Netball Championship