Aaj News

یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی

آگ لگنے کے بعد رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں کو فوری خالی کروا لیا گیا ہے
شائع 04 جولائ 2025 08:51am

یونان میں کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ رہائشی علاقوں تک پھیل چکی ہے، اور کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں کو فوری خالی کروا لیا گیا ہے۔ جبکہ پندرہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ آگ سے بڑے پیمانے پر زیتون کے درخت، فصلیں اور گرین ہاؤس متاثر ہوئے، تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور آسمان سے پانی پھینکنے والے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔

Greece

wildfire