نئی نمبر پلیٹس نہیں، سندھ حکومت کی بھتہ خوری ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے سندھ حکومت کی جانب سے نئی نمبر پلیٹس لگوانے کو کراچی ٹریفک پولیس کی بھتہ وصولی قراردیدیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے۔ وردی کے نام پر کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں سے روزانہ کرڑوں روپے رشوت لی رہی ہے جو اوپرتک جاتی ہے، ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈمپرمافیا سے شہریوں کی جان محفوظ نہیں بنا سکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے ہیں مسائل حل کرنے ولا کوئی نہیں۔
سندھ میں موٹرسائیکلز میں نئی نمبر پلیٹس استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانے
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سڑکیں موہنجو داڑوبن چکی ہیں اور چالان امریکہ جیسے لینے کی خواہش ہے، سندھ حکومت شہریوں سے ٹوٹی سڑکوں سے گزرنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا صبر کا بند ٹوٹ گیا توحکومتیں اس سیلاب میں بہہ جائے گی، حکومت سندھ ناقص حکمت عملی اورناانصافی کا سلسلہ بند کرے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔