Aaj News

اسرائیلی فوج کی بدترین جارحیت جاری، مزید 118 فلسطینی شہید

انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ و بچوں سمیت سپرد خاک، القسام بریگیڈ کے حملے میں 1 اسرائیلی فوجی ہلاک
شائع 03 جولائ 2025 07:38pm

غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، مزید 118 فلسطینی شہید، 581 کوزخمی کردیا گیا، رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے، پناہ گزین اسکول مصطفیٰ حفیظ پر حملے میں 17فلسطینی شہید اور20 سے زائد زخمی ہوئے، ڈائریکٹر انڈونیشین اسپتال کو اہلیہ اور بچوں سمیت سپرد خاک کردیا گیا، شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ رات بھر جاری فضائی حملوں میں مزید 118 فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو گئے۔ تازہ ترین حملوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کے دوران پناہ گزینوں کے اسکول ”مصطفیٰ حفیظ“ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں حملے میں 17 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ متاثرین میں بڑی تعداد ان بے گھر خاندانوں کی تھی جو پہلے ہی کئی بار نقل مکانی کر چکے تھے۔

اسرائیل کا غزہ میں ظلم جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 106 فلسطینی شہید

ادھر انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت سپرد خاک کر دیا گیا، جو حالیہ بمباری میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ جنازے میں درجنوں رشتہ داروں اور اسپتال کے عملے نے شرکت کی، جہاں فضا سوگوار رہی۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حملے بند نہیں ہوتے، جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Israeli army

martyred

worst aggression

118 more Palestinians