Aaj News

اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار

مرد ہو یا خاتون موٹرسائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے
شائع 03 جولائ 2025 03:25pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاطتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد خواہ وہ ڈرائیور ہو یا پیچھے بیٹھنے والا دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے کا اطلاق دو ہفتے بعد کیا جائے گا۔ اس دوران آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

دو ہفتوں کے بعد خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور نئے ضابطے پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔

اسلام آباد

motorcycle

Double helmet