اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
تفصیلات کے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔
27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی ، جس کے بعد 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
26 اراکین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ جاری کی، ریفرنس کا متن
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اراکین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی، بدتمیزی اور اسپیکر کی رولنگ کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود اراکین نے ایوان میں نظم و ضبط بحال نہ ہونے دیا، غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال شور شرابہ اور بدنظمی پر ریفرنس میں کاروائی کی سفارش کی گئی ہے، ایم پی ایز نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر کاروائی میں خلل ڈالا اور شور شرابہ کر کے اسمبلی کی کارروائی معطل کروائی اسمبلی قوائد کے رول 210 کے تحت بطور اسپیکر اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ریفرنس دائر کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بدنظمی پیدا کرنے والے 26 ارکان کو نااہل کرنے کی درخواست کے ساتھ فہرست بھی جمع کروائی گئی ہے۔
آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 26 ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کردیا ہے، جو لوگ آئین اور حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن اسمبلی رہنے کا حق نہیں۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں تو بھی یہی کروں گا، آئین ہمیشہ غالب رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے یہ سوال رکھا ہے کہ حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی چیف الیکشن کمینشر سے ملاقات
ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے چیف الیکشن کمینشر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے۔
اس مقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حلف کی پاسداری کی خلاف ورزی کس زمرے میں آتا ہے؟ یہ سوال الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے، کیا حلف ایوان میں گالیاں دینے اور ماردھاڑ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ میں آئین کی پاسداری کے لیے کیس لڑوں گا، میں نے ڈیڑھ سال تحمل کا مظاہرہ کیا، بطور اسپیکر مجھے آرڈر مینٹین کرنا تھا، گالیاں جمہوریت نہیں دشمنی ہے، اگر آپ کو اعتراض ہے تو بیٹھیں ہی مت۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔