Aaj News

گھروں میں موجود ایک چیز جو تیسری عالمی جنگ میں آپ کی جان بچا سکتی ہے

موجودہ عالمی حالات میں برطانوی حکومت کی جانب سے اقدامات اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ جنگ کا خطرہ محض نظریاتی نہیں
شائع 03 جولائ 2025 12:35pm

ابھی حال ہی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہوئی جھڑپ عالمی جنگ میں تبدیل ہوتے ہوتے بچی ہے۔ اور اب اسرائیلی جارحیت، امریکہ کی صیہونی ریاست کو سپورٹ، روس کا یوکرین کے ساتھ تنازعہ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے جارحانہ عزائم اس خدشے کو مستقبل کیلئے مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے یہ معلوم ہو کہ خود کو کیسے محفوظ رکھا جاسکے۔

برطانوی حکومت نے گزشتہ برس ”Prepare“ (تیاری) کے نام سے ایک قومی مہم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال، بالخصوص جنگ، کے لیے ذہنی و عملی طور پر تیار کرنا تھا۔ اس مہم کے تحت شہریوں کو ”گریب بیگ“ (Grab Bag) تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی، جس میں ہنگامی سامان شامل ہو جو فوری نقل مکانی کے وقت کام آئے۔

نیوکلئیر بم سے بھی خطرناک ہتھیار، جس سے دنیا خوفزدہ ہے

اس مہم میں خاص طور پر ایک گھریلو چیز کو زندگی بچانے والی قرار دیا گیا، جو کہ ”ہاتھ سے چلنے والا ریڈیو“ ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ ’بجلی بند ہونے اور موبائل نیٹ ورکس کے معطل ہونے کی صورت میں ریڈیو کے ذریعے ہی اہم معلومات دی جا سکتی ہیں‘۔

نیوکلئیر حملے میں دنیا اور پاکستان کے سب سے محفوظ مقامات کونسے؟

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کار کا ریڈیو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن شدید موسم کی صورت میں گھر کے اندر ہی رہنا زیادہ محفوظ ہو گا۔ مقامی اور قومی ریڈیو اسٹیشنز کی فریکوئنسیز لکھ کر رکھ لیں تاکہ اندھیرے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔‘ حکومت نے بیٹری یا ہاتھ سے چلنے والی ٹارچ کو بھی ضروری سامان میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یورینیم سے نیوکلئیر بم کیسے بنایا جاتا ہے؟

موجودہ عالمی حالات میں برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اقدامات اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ جنگ کا خطرہ محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ عوام کو اب خود بھی سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

world war 3

WW3

Preparation for world war

Necessary Items For Nuclear fall Out