ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کو انتالیس کے مقابلے چونسٹھ پوائنٹس سے شکست دی
جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے میچ کے دوران جارحانہ حکمت عملی اور مضبوط دفاع کے ذریعے جاپانی ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور ایک موقع پر 25 پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی ٹیم ایشین ٹائٹل کے لیے میدان میں اترے گی۔
نیٹ بال میں پاکستان کی کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ پاکستان میں ویمنز اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔
Final
Pakistani Team
Asian Youth Girls Netball Championship
Netball
مقبول ترین
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔