Aaj News

ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی آج نیوز کے پروگرام "نیوزانسائیٹ ود عامر ضیا" میں گفتگو
شائع 02 جولائ 2025 10:09pm
No Talks, Bring Down KP Govt If You Can - Pakistan News

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، آج نیوز کے پروگرام نیوزانسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔ پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا۔

سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ ہم اسیر رہنماؤں کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے کوئی پیغام یا دباؤ نہیں محسوس کر رہے، اور نہ ہی فی الحال اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسیر رہنما گاہے بہ گایے پہلے بھی خط لکھتے رہے ہین یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ پارٹی کے بانی عمران خان ہی کریں گے۔ محرم کے بعد سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں گے، لائحہ عمل واضح ہے۔ پورے ملک میں آواز گونجے گی، عمران خان آئین، جمہوریت کی بحالی کے لیے بات کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی یہاں بیٹھا ہے کل نہیں بیٹھا ہوگا، ہمارے رہنما اسیر ہیں، جبر کا نظام ہے، یقین ہے خیبر پختون خوا میں حکومت نہیں بدلی جا سکتی، قومی اسمبلی میں کیا تعداد رہ جائے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسمبلی میں لوگ نہ بھی ہوں تو فرق نہیں پڑتا، ہمارا مطالبہ پاکستان کی عوام سے ہے۔

Aaj News program

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

News Insight With Amir Zia