ظہران ممدانی کو ہر قیمت پر نیویارک کا میئر بننے سے روکوں گا“ ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر قیمت پر مسلمان ظہران ممدانی کو نیو یارک کا میئربننے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرمپ نے کہا بحیثیت امریکی صدر کے اس پاگل کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا۔میرے پاس طاقت، اختیارات اور تمام کارڈز موجود ہیں، میں نیویارک سٹی کو بچائوں گا اسے عظیم بناؤں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر امیدوار مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر بننے سے روکیں گے۔
نیویارک والے پاگل ہیں، ممدانی کی مقبولیت پر ٹرمپ کا اظہارِ برہمی
اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ”کمیونسٹ پاگل“ قرار دیتے ہوئے کہا ”بحیثیت امریکی صدر میں نیویارک سٹی کو تباہی سے بچاؤں گا۔ “ میرے پاس تمام طاقت، اختیارات اور تمام کارڈز موجود ہیں، میں نیویارک کو دوبارہ عظیم بناؤں گا۔“
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے کے مترادف بھی ہو سکتے ہیں۔ ظہران ممدانی کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔