Aaj News

سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بلاول بھٹو

کشمیرجیسےتصفیہ طلب مسائل پربات کرنا ضروری ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 02 جولائ 2025 12:14pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف دو دہائیوں سے جنگ لڑ رہا ہے اور اس میں ناقابلِ فراموش قربانیاں دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان نے اس جنگ میں 92 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ دیا، جن میں شہریوں سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف گزشتہ سال دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں 600 سے زائد جوان شہید ہوئے، جو اس عزم کی دلیل ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔

بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ الزام تراشی کی بجائے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ بنے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا اور کشمیر جیسے تصفیہ طلب مسائل پر سنجیدہ بات چیت کرنا ہوگی۔

Bilawal Bhutto

Pakistan People's Party (PPP)

chairmain ppp