فیصل آباد میں ایف آئی اے کی خاتون افسر اغوا ہونے سے بچ گئیں
سب انسپکٹر نے عدالت میں گھس کر جان بچائی
فیصل آباد میں ایک افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایف آئی اے کی خاتون سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بینکنگ کورٹ سے باہر نکلیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے خاتون افسر فریال خان پر حملہ اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر سب انسپکٹر نے فوری طور پر عدالت میں گھس کر اپنی جان بچائی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان قتل کے دو مقدمات میں مطلوب ہیں اور خاتون افسر کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔
پولیس نے مقدمے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کر رہے ہیں۔
police
FIA Officer Escapes Abduction
Courtroom Safety Drama
Faisalabad Attack Attempt
FIA Woman Officer Targeted
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔