چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے زمین اور چاند کی نئی تصاویر جاری کردیں

زمین کی تصویر اس وقت لی گئی جب وہ وہ سیارے سے تقریباً پانچ لاکھ نوے ہزار کلومیٹر دور تھی، رپورٹ
شائع 01 جولائ 2025 01:57pm

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (China National Space Administration - CNSA) نے زمین اور چاند کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق انہیں سیارچے تیان وین ٹو (Tianwen-2) پروب سے حاصل کیا گیا ہے۔

زمین کی تصویر اس وقت لی گئی جب وہ وہ سیارے سے تقریباً 5 لاکھ 90 ہزار کلومیٹر دور تھی، چاند بھی اتنے ہی فاصلے پرتھا۔

سی این ایس اے کے مطابق تیان وین ٹو پروب تینتیس دنوں سے مدار میں ہے، جبکہ زمین سے اس کا فاصلہ ایک کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر ہے۔

سورس: سی این ایس اے

سورس: سی این ایس اے

سی این ایس اے کے مطابق تیان وین ٹو میں نصب نیویگیشن سینسر نے حال ہی میں زمین اور چاند کی تصاویر حاصل کی ہیں، جو اس آلے کی عمدہ کارکردگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

chinese national space agency

releases images

moon and earth

Tianwen 2 ...

CNSA