Aaj News

پنجاب اسمبلی: معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز

اسپیکر آفس نے صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی
شائع 01 جولائ 2025 01:25pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جاری ہنگامہ آرائی اور ایوان میں طوفان بدتمیزی مہنگا پڑنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر آفس نے اس سلسلے میں صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی ہے، جبکہ قانونی و آئینی نکات پر سینئر قانون دانوں سے بھی رائے لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان کی رکنیت ختم کیے جانے کا امکان اس بنیاد پر ہے کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی لیڈر کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

اسپیکر آفس عاشورہ کے بعد اس حوالے سے باضابطہ ریفرنس ارسال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے تحت معطل ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اسپیکر نے اس سلسلے میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ایک فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ قانونی بنیاد مزید مضبوط کی جا سکے۔

punjab assembly

Speaker Punjab Assembly

Actions Against Opposition

Deseat