Aaj News

ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھائی جاسکی، 50 ہزار افراد کا انخلا

حکام کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں، رپورٹ
شائع 01 جولائ 2025 01:14pm

ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں لگی خوفناک آتشزدگی دوسرے روز بھی نہ بجھائی جاسکی، جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقوں سے 50 ہزار افراد کا انخلا کرالیا گیا ہے، آگ سے اب تک 20 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

ترکیہ میں گستاخانہ خاکے پر شدید ردعمل، دو کارٹونسٹ گرفتار

ترک میڈیا کے مطابق ابتدائی آگ اتوار کو سفری حصار اور مندریس کے اضلاع کے درمیان لگی، جسے 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا۔ بعض علاقوں میں ہیلی کاپٹرز بھی عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیے گئے، جس کی وجہ سے صرف 2 واٹر بمبرز اور زمینی ٹیمیں فائر فائٹنگ پر مامور رہیں۔

نیٹو اجلاس: ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور، ترکیہ اور امریکا میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کے ساحلی علاقوں کو گزشتہ چند برسوں سے موسم گرما کے دوران شدید آگ کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

Forest

wildfire

turkiye

fire fighters

house destroyed