Aaj News

کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے قیدی مر رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے احتجاج کرنے پر ہمارے 26 ایم پی ایز کو معطل کرکے 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2025 08:34am

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم بڑی قربانیاں دے چکے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹیز کی چیئرمین شپ کوئی بات ہی نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے محض احتجاج کرنے پر ہمارے 26 ایم پی ایز کو معطل کرکے 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا، یہ صرف پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں پورے ملک کے ساتھ ظلم ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے نے یہ بتادیا یہ ملک بے آئین ہوچکا ہے، پہلے منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کے مخصوص نشستیں تقسیم ہوئیں، یہ فیصلہ پی ٹی آئی نہیں پوری قوم کی امنگوں کو گھونٹ دیا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم اب ایسے ملک میں ہیں جہاں نظام فلوج ہوچکا ہے، اسٹبشمنٹ نے پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر منڈیٹ چرایا، قاضی فائز عیسیٰ کا کردار ہم کبھی نہیں بھول سکتے، جب بیٹ کا نشان چھیننا گیا عدالتی خرابی کی بنیاد ڈالی، جسٹس فائز عیسیٰ نے جب حلف اٹھایا اُسی روز غیرجانبداری ختم ہوگئی، فائز عیسیٰ بانی چئیرمین کے خلاف بغض سے بھرے رہے، نشان کا چھننا تاریخ کا المناک واقعہ تھا، قاضی فائز عیسیٰ سب ڈرامے کا ہدیت کار تھا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ لکھا لکھایا تھا۔

مرکزی سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے 26 اراکین اسمبلی کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا، احتجاج ہوتا ہے تو شور ہوتا ہے، دنیا کی پارلیمنٹ میں جوتے چلتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں جوتی نہیں چلی چلنی چاہیئے تھی، 10 لوگوں کو 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممبران کے خلاف الیکشن کمیشن ریفرنس بیجھے جارہے ہیں، ملک احمد خان خود کو بڑا پڑھا لکھا ظاہر کرتے ہیں ملک احمد خان وزیر اعلیٰ کو خوش کرنے کے لیے یہ حرکتیں کررہے ہیں، 4 لوگوں کے خلاف کمیٹیاں واپس لینے کے لئے عدم اعتماد لارہے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے قیدی مر رہے ہیں، 9 مئی واقعے میں قید 6 افراد جیل سے باہر آکر جان کی بازی ہار گئے، کوٹ لکھپت جیل میں ہم نے کہا تھا لوگوں کے حالات ٹھیک نہیں، ایک ایک کرکے رہا افراد مر رہے ہیں، تحریک انصاف اس پر چُپ نہیں بیٹھے گی، 9 مئی والوں کو پتہ نہیں دنیا کے کون سے قیدی سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنوں سے متعلق انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ انہوں کہا کہ ہم نے کئی پارٹیوں سے بات کی مگر اُن میں کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں تھا، سنی اتحاد کونسل کے جانا ایک سیف آپشن تھا، ڈاکٹر عباد کا وزیراعلیٰ بننے کی بات بلی کے خواب میں چھیچڑے جیسا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی پارٹی ہونے کے باوجود ہم جے یو آئی کے پاس گئے، ہم نے جے یو آئی کے امیدواروں کو دھنبا بنایا ہوا تھا، بانی چئیرمین کی ڈائریکشن پر مولانا کے پاس گئے تھے، مولانا کو ہم نے عزت کمانے کا موقع دیا تھا، صوابی ڈی پی او کے آرڈر اُسی دن ریورس ہوگئے تھے، اگر ہمارے ورکر راضی نہیں ہم بھی راضی نہیں، کسی کو اب مولانا کی ضرورت نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانون کی خلاف ورزی ہے، ملک احمد خان بچھر

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانون کی خلاف ورزی ہے، فارم 47 کی حکومت اور اسپیکر صاحب نے آج کمیٹیوں کے چیئرمینز کو بھی ہٹا دیا، ہماری قیادت جیل میں ہے تو ہم آپ کی تقاریر کیوں سنیں، تمام اراکین کو اس لیے معطل کیا تاکہ ہم اجلاس بلانے کی ریکوزیشن نا دے سکیں۔۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم مریم نواز کے اگے جھک جاییں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ آج یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ایوانوں میں فارم 47 کی حکومت بیٹھی ہے، اسپیکر صاحب نے آج کمیٹیوں کے چیئرمینز کو بھی ہٹا دیا، جب سے مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں، انہوں نے ہمارے ورکرز کو کتنے پرچے دیے ہیں۔

ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ ہماری قیادت جیل میں ہے تو ہم آپ کی تقاریر کیوں سنیں، اسپیکر صاحب آپ کو غیر جانبدار بننا ہوگا، ماضی میں اس سے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں، اسپیکر صاحب آپ کو ہمیں بلانا چاہیئے تھا، ہمیں بتاتے اسمبلی میں کیا نقصان ہوا ہے، تمام اراکین کو اس لیے معطل کیا تاکہ ہم اجلاس بلانے کی ریکوزیشن نہ بلاسکیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ سمجھتے ہیں ہم مریم نواز کے اگے جھک جاییں گے تو یہ آپ کی بھول ہے، اسپیکر صاحب رعونت ختم کرکے نیچے آئیں، تب ہم آپ سے بات کریں گے، آئین اور قانون کی بلادستی کے لیے تحریک انصاف ایک ہی صف پر کھڑی ہے۔

pti Reserved seats

Sheikh Waqas Akram