Aaj News

سعودی وزیر دفاع سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا ٹیلی فونک رابطہ

ایران کا اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد پر شکوک و شبہات کا اظہار
شائع 29 جون 2025 11:46pm

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ایرانی فوجی سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے اتوار کے روز پہلی بار براہِ راست فون پر بات چیت کی۔

عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے وعدوں پر گہرا شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کہا ہمیں اسرائیل کے وعدوں پر شک ہے، اگر اسرائیل نے جارحیت کو دہرایا تودوبارہ سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Iranian Armed Forces Chief

Speaks with

Saudi Defense Minister