Aaj News

پاک پتن: ڈسٹرکٹ اسپتال میں خواتین کی اموات کا معاملہ، انکوائری رپورٹ آج نیوز کو موصول

سرکاری اسپتال کی فراہم کردہ دوائیں ہی موت کا سبب بنی، رپورٹ
شائع 29 جون 2025 08:35pm

ڈسٹرکٹ اسپتال پاک پتن میںہ مضر ادویات 3 خواتین کی اچانک اموات کی انکوائری رپورٹ آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں اسپتال میں داخل 3 خواتین کی ہلاکت کی وجہ سرکاری اسپتال کی فراہم کردہ دوائیں بنی تھیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گائنی وارڈ میں زیرِ علاج خواتین کو ایک مبینہ انجیکشن دیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد خواتین کی حالت غیر ہو گئی، جن میں سے تین جانبر نہ ہو سکیں اور جاں بحق ہو گئیں۔

انکوائری کمیٹی نے اسپتال انتظامیہ کے رویے پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے بتایا کہ گائنی وارڈ سے خواتین مریضوں کو بغیر کسی ناگزیر ضرورت کے دیگر اضلاع کے اسپتالوں کو ریفر کیا جاتا رہا۔ اس عمل سے مریضوں کی جان کو مزید خطرے میں ڈالا گیا۔

انکوائری رپورٹ نے 3 خواتین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ ملوث عملے، غیر ذمہ دارانہ طبی رویے، اور ادویات کی خریداری و ترسیل کے عمل کی مکمل چھان بین کی جائے۔

punjab

pakpattan

inquiry report

Pakpattan District Hospital