Aaj News

ایشیا کپ کب شروع ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا انکشاف
شائع 29 جون 2025 01:34pm

ایشیا کپ 2025 دس ستمبر سے کروانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں میزبان بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

آئی سی سی کا ڈیرن سیمی پر بڑا جرمانہ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے۔

date revealed

United Arab Emirates (UAE)

aisa cup 2025

10 september