برطانیہ کے کنسرٹ میں گلوکاروں نے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگا دیے

بینڈ کے رکن نے اعلان کیا کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، رپورٹ
اپ ڈیٹ 29 جون 2025 09:28am

برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگا دیے۔

رپورٹ کے مطابق گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap)) نے کانسرٹ کے دوران فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا دیے۔

اس موقع پر نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس رہنما شہید

نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کیس: عدالتی کارروائی پر صدر ٹرمپ کی محبت پھر تڑپ اٹھے

نی کیپ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم آواز بلند کریں گے تو دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں گے۔

british concert

free palestine slogans

slogans against israel