Aaj News

لاہور میں خودکشی کی کوشش کرنیوالی لڑکی کو پولیس اہلکار نے بچا لیا

پولیس نے لڑکی کو ورثا کے حوالے کر دیا
شائع 28 جون 2025 11:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے باٹا پور کی نہر میں لڑکی کی خودکشی کی کوشش، پولیس اہلکار نے نہرمیں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچالیا۔

باٹا پور میں بی آر بی نہر خیرا پل سے ڈولفن کو 15 کی کال پر موصول ہوئی کہ جوان سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی جس پر ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کو نہر سے زندہ نکال لیا۔

خودکشی کی کوشش کرنےوالی لڑکی نے بتایا وہ ہربنس پورہ کی رہائشی ہے اور اس نے یہ قدم گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اٹھایا۔

جواں سالہ لڑکی 2 دن سے گھر سے لاپتہ تھی۔ اہل خانہ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ مہرین نامی لڑکی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

Dolphin police

suicide attemp

Lahore Bata pur River