Aaj News

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں

جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملتان سے ہے، اسپتال ذرائع
اپ ڈیٹ 28 جون 2025 09:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ژوب میں پکنک منانےآنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلہ بہہ گئی، چار خواتین سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، خاص کر ژوب اور ہرنائی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

ژوب میں پکنک منانے آئی ہوئی فیملی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔ حادثے میں پانچ سالہ بچی اور تین بہنیں جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق ملتان سے ہے۔

دوسری جانب ہرنائی کی کھوسٹ ندی میں پھنسے تین افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا، کوئٹہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی، قلات، سوراب، مستونگ، وندر، اوتھل ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان

Zob flood