Aaj News

فیصل آباد: فیکٹری ایریا میں شادی سے انکار پر 21 سالہ لڑکی قتل

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی
شائع 28 جون 2025 07:51pm

فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نعمان نامی نوجوان نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محلہ پرتاب نگر میں لڑکے نے شادی سے انکار پر گلی میں گزرتی ہوئی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ فاطمہ گلی میں جارہی تھی کہ راستے میں ملزم نعمان نے شادی کے معاملے پر لڑکی سے تکرار کی اور طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے گولی گردن پر لگنے سے لڑکی موقع پر جان بحق ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

Faisalabad

جرائم

GIRL KILLED