Aaj News

لاہور: شاہدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے افراد کو باہر نکالا، پولیس
شائع 28 جون 2025 11:57am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ عائشہ اور 11 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ عتیق، 30 سالہ سمیرا اور 6 سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

lahore

Roof Collapse

hospital

Rescue